لاہور (خبر نگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے شعبہ نباتات کے زیر اہتمام تیسری دو روزہ سالانہ عالمی کانفرنس ”نباتاتی سائنسز میں حالیہ ترقی“ اختتام پذیر ہو گئی۔ رواں برس کے لئے کانفرنس کا موضوع ”عالمی چیلنجز کے حل اور پائیدار مستقبل کے لئے جدید ٹیکنالوجیز کی ضرورت“ رکھا گیا۔کانفرنس میں پاکستان، چین، ترکیہ، امریکہ، ملیشیا، آسٹریلیا، ایران، انڈونیشیا، اٹلی، سعودی عرب، آذربائیجان اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز سائنس دانوں، محققین اور ماہرینِ نباتات نے شرکت کرتے ہوئے 2سو سے زائد تحقیقی مقالہ جات پیش کئے۔