لاہور (پ ر) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کو آٹوموٹو اور انجینئرنگ کیٹیگری میں بیسٹ کارپوریٹ اور سسٹین ایبلٹی رپورٹ (BCSR) ایوارڈ 2024سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMA) کی جانب سے دیا گیا۔یہ ایوارڈ الغازی ٹریکٹرز کی پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت، گورننس، اور اخلاقی رپورٹنگ کی پریکٹسز کا عملی ثبوت ہے ۔