• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوپ 30کے مشاہدات پنجاب کے سکولوں میں لاگو کرینگے، رانا سکندر حیات

لاہور (خبر نگار) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ کوپ 30 کے دوران سابق وزیر اعظم نیوزی لینڈ جاسنڈا آرڈرن نے پنجاب کی تعلیمی اصلاحات کو سراہتے ہوئے سکول میل پروگرام، سٹیم ایجوکیشن، میٹرک ان ٹیکنالوجی، ارلی چائلڈ ہود ایجوکیشن اور سکالرشپ سکیم پروگرامات کی تعریف کی۔ عالمی سطح پر پنجاب کی ایجوکیشن ریفارمز کو سراہنے سے میرا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوپ 30کانفرنس سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ کوپ 30کے مشاہدات پنجاب کے سکولوں پر لاگو کر کے ماحول دوستی کا کلچر پروان چڑھائیں گے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کوپ 30میں پاکستانی پویلین سب کی توجہ کا مرکز ہے۔ پنجاب کی حکمت عملی کو پذیرائی ملنا پاکستانی وفد کیلئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج وارئیر بن کر عالمی سطح پر پنجاب کی شناخت بڑھا رہے ہیں۔
لاہور سے مزید