کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر بلال احمد مندوخیل سے ملاقات کی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے پارٹی کو مزید فعال بنانے اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی اس موقع پر سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔