• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقلابی کمیونسٹ پارٹی کا بالشویک انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر سیمینار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انقلابی کمیونسٹ پارٹی کے زیر اہتمام بالشویک انقلاب کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار سے کامریڈ پارس جان،جنید بلوچ،سیما خان، پیر محمد،مجید زہری،بلال بلوچ، سعید لہڑی،اکرم گل اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمایہ دارانہ نظام اپنی تاریخی متروکیت کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے دنیا بھر میں سرمایہ داری کے تضادات گہرے ہو رہے ہیں، غزہ، فلسطین، سوڈان اور روس، یوکرین جنگ اس نظام کی سامراجی بر بریت، لوٹ مار اور تباہی کی واضح عکاسی کرتی ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں محنت کش طبقہ بدترین معاشی و سماجی بحرانوں سے دوچار ہے سیلابوں نے لاکھوں افراد کو بے گھرکیا بےروزگاری، غربت، پسماندگی، ناخواندگی اور محرومی عام ہے جبکہ حکمران اشرافیہ اپنی مراعات اور نمائشی سیاست میں مگن ہے انہوں نے کہ ریاستی پالیسیاں سرمایہ دا طبقے اور جاگیردار اشرافیہ کے مفادات کے گرد گھومتی ہیں جبکہ عوامی اکثریت استحصال، مہنگائی اور بے یقینی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے مقررین نے کہا کہ آج عالمی سطح پر محنت کش طبقے، طلبا اور مظلوم عوام کی ابھرتی ہوئی تحرکیں، یورپ سے لاطینی امریکہ، افریقہ سے ایشیا تک اس حقیقت کی عکاسی کر رہی ہیں کہ سوشلسٹ انقلاب ایک زندہ اور بڑھتا ہوا امکان ہے۔
کوئٹہ سے مزید