• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال کا فلسفہ نسلوں کو روشنی دیتا رہے گا، پروفیسر امجد سراج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے یومِ اقبال کے سلسلے میں علامہ اقبال کی زندگی، فلسفہ اور شاعرانہ بصیرت کا جشن منایا گیا۔ اس سال تقریب کا موضوع "بنیانِ مرصوص" تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ نسلوں کو روشنی دیتا رہے گا،علامہ اقبال کا پیغامِ خودی یاد دلاتا ہے کہ ہمیں علم و کردار کے ذریعے انسانیت کی خدمت کرنی چاہئے۔ مقررین میں لئیق احمد، فیکلٹی ممبر اور ریسرچ اسکالر، یونیورسٹی آف کراچی، اور مس علیا زاہد بھٹی، لیکچرار پاکستان اسٹڈیز سینٹر، یونیورسٹی آف کراچی شامل تھے، جنہوں نے اقبال کے فلسفہ خودی، نوجوانوں کے لئے بصیرت اور فکری آزادی پر غور و فکر پیش کیا۔ تقریب کی میزبان ایم بی بی ایس کی طالب علم اعواب جمال،نے شائقین کو پروگرام کے دوران پوری توجہ کے ساتھ مشغول رکھا۔

ملک بھر سے سے مزید