کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع شرقی کے علاقے میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے مبینہ طور پربغیر ٹینڈر رحیم بخش سومرو روڈ کی انکوائری رپورٹ فوری طور پر پبلک کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے چیئرمین ایسوسی ایشن نعیم کاظمی نے میئر کراچی کے نام خط میں کہا ہے کہ آپ نے کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت پر انکوائری کا حکم دیاتھا اور میونسپل کمشنر سے تین دن میں رپورٹ طلب کی تھی اب پچیس دن گزر گئے ہیں آج تک انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی اگر اس منصوبے کی اوپن ٹینڈرنگ کی جاتی تو کروڑوں روپے کی بچت ممکن تھی مذکورہ کنٹریکٹ بغیر اوپن ٹینڈر کے دیا گیا ہماری درخواست ہے کہ اس انکوائری کی رپورٹ فوری طور پر پبلک کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔