خیرپور/ڈہرکی(غلام عباس بھنبھرو ) ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا ہےکہ صوبھوڈیرو لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں10 مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو سعید کمبوہکو شدید زخمی حالت میں گرفتارکیا ہے ملزم گروہکے ساتھ واردات کرنے کے لیے کھڑاتھا کہ گروہکے ساتھ پو لیس مقابلہ ہوا اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ ڈہرکیفورسز کی تازہ کامیاب کارروائی کے دوران رانجھو شر اور رفیق شر اور عبدالطیف دوندھو، غلام فرید دوندھو، ساون دوندھو، محب سیلرو، بلاول عرف بلو دوندھو اور قیصر دوندھو، وزیر دوندھو، امین دوندھو، حاکم سیلرو، عبدالرزاق سیلرو، بخشو سیلرو، قائم دوندھو کے ناموں پر مشتمل مزید 14 ڈاکوؤں نے فورسز کے سامنے خود کو سرنڈر کردیا ہے۔ سرنڈر کرنے والے یہ تمام ڈاکو بھی قتل ، دہشتگردی ، اغواء برائے تاوان ، چوری ، ڈکیتی، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر انتہائی سنگین جرائم کے کیسسز میں پولیس کو موسٹ وانٹیڈ تھے۔