• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس تعلیمی سرٹیفکیٹس کیس، CDA کے 19 ملازمین کی عبوری ضمانت مسترد

اسلام آباد (خبر نگار) سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے مبینہ جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کیس میں سی ڈی اے کے 19 ملازمین کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں، کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان میں سیکورٹی گارڈ، نائب قاصد، ڈرائیور اور لفٹ آپریٹر جیسے گریڈ فور کے ملازمین شامل ہیں جن کی اکثریت کی ریٹائرمنٹ میں ایک یا دو سال باقی ہیں ،2017 میں سی ڈی اے کی جانب سے انٹرنل انکوائری کی جا چکی ہے تاہم پراسیکیوشن نے اس رپورٹ کو دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ سکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا کوئی باقاعدہ میکنزم موجود نہیں اور اگر متعلقہ سکول آج تصدیق فراہم نہیں کر رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سرٹیفکیٹ جعلی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید