کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا کی بڑی خوراک ساز کمپنی ولمار انٹرنیشنل نے اپنی پاکستانی سرمایہ کاری خوراک بنانے والی کمپنی یونٹی فوڈز، میں 150 ملین ڈالر کا نقصان رپورٹ کیا ہے۔ کمپنی نے اپنی سالانہ مالی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں ایک "متعلقہ کمپنی" کے حوالے سے نقصان کے لیے پروویژن کی گئی ہے، جس کی بعد میں تصدیق کی گئی کہ یہ یونٹی فوڈز ہے۔