• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ گریڈ 20 کے افسر مس کنڈکٹ پر برطرف، 6 بدانتظامی پر معطل

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کےان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر مس کنڈکٹ پر ملازمت سے برطرف، بد انتظا می پر6معطل کر دیے گئے ،صدر مملکت نے محمد اظہر انصاری کی اپیل پر ر قم کی ریکوری کی سزا ختم کر دی تاہم برطرفی کی سزا برقرار رکھی۔ یاد رہے ایف بی آر نے ایک انکوائری میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد اظہر انصاری کو 24مئی 2020 سے ملازمت سے برطرفی اور خورد برد کی رقم کی ان سےریکوری کی سز ا دی تھی جس کے خلاف انہوں نے صدر مملکت کو اپیل کی جس پر ان سے رقم کی ریکوری کی سزا ختم کر دی گئی جبکہ ملازمت سے برطرفی کی سزا برقرار رکھی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید