• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا افغان و ایران کی فوج سے تقابل نہیں کیا جاسکتا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کار و صحافی شہزاد اقبال، خالدالمعینا اور جون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان و ایران کی فوج سے تقابل نہیں کیا جاسکتا، صورتحال بگڑ رہی ہے نتین یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خطے کی کوئی پروا نہیں ہے، سپریم لیڈر کا فیصلہ دو دن میں ہوجائے گا۔ وہ جیو نیوز کے ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے ابتدا میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی اس کشیدگی کے اثرات پڑے ہیں۔ ٹرمپ نے اعلان کر دیا ہے کہ فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ ایران کے اسرائیل اور امریکی تنصیبات پر حملے کئے گئے۔ قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے دو فائٹر جیٹس کو مار گرایا ہے جو قطر کی ایئر اسپیس کی طرف بڑھ رہے تھے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے لئے ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے فضائی حملوں کے دوران ایران کے نھتنز نیوکلیئر پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید