کراچی(عبدالماجد بھٹی)مشرق وسطی میں کشیدہ صورٹحال کی وجہ سے ابوظبی میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائینز کی سیریز ختم کردی گئی ہے۔ اتوار کو دونوں ٹیموں کا دوسرا ون ڈے بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔انگلش کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو وطن واپس بلانے کے لئے آپشن تلاش کررہی ہے۔پیر کی شب انگلش بورڈ نے اعلان کیا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سےیو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے،ای سی بی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات کر رہا ہے۔