• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ ماحول میں روس کے دورے کا مناسب وقت نہیں تھا، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مو جودہ ماحول میں روس کا دورہ کرنا مناسب وقت نہیں تھا اس لیے دورہ موخر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خلیجی ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں اور موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ ایرانی صدر سے رابطوں کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ ایرانی صدر سے رابطے کی کوشش کی ہے لیکن ابھی تک ان سے بات نہیں ہو سکی مگر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید