• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 25 فیصد بڑھ کر 25 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد (اسرار خان) 8ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 25فیصد بڑھ کر 25ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ درآمدی بل برآمدات سے دگنا، فروری میں خسارہ تقریباً 3ارب ڈالر، خدمات شعبے کا خسارہ بھی 14فیصد بڑھ گیا۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 25فیصد بڑھ کر 25ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ درآمدی بل برآمدات سے دگنا سے بھی زیادہ رہا، جس سے ملک کی بیرونی پوزیشن پر دوبارہ دباؤ نمایاں ہو گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا فروری مالی سال 26کے دوران درآمدات 8.1 فیصد اضافے سے 45.5ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ برآمدات 7.3 فیصد کمی کے بعد 20.46 ارب ڈالر رہ گئیں، یوں درآمدی بل ملکی برآمدات سے دگنا سے زیادہ رہا۔ فروری 2026میں بھی تجارتی خسارہ بڑھتا رہا اور سال بہ سال بنیاد پر 4.6فیصد اضافے سے 2.98ارب ڈالر تک جا پہنچا؛ اس ماہ برآمدات 8.76فیصد کم ہو کر 2.27ارب ڈالر رہ گئیں جبکہ درآمدات 1.6 فیصد کمی کے باوجود 5.25 ارب ڈالر رہیں۔ ماہانہ بنیاد پر صورتحال زیادہ کمزور رہی۔

ملک بھر سے سے مزید