• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوسڑی پوسڑی پولیس کا بھٹی پر چھاپہ،3سو لیٹر سے زائد کچی شراب برآمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہوسڑی پوسڑی پولیس کا کچی شراب کی بھٹی پر چھاپہ،3 سو لیٹر سے زائد کچی شراب،شراب سازی کا سامان اور مین پوری برآمد کرکے ایک منشیات فروش سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوہوسڑی انسپکٹر ایاز بگھیو نے ہفتہ کو اسٹاف کے ہمراہ ایک خفیہ اطلاع پر لنک روڈ احمد خان عالمانی کے قریب کچی شراب کی ایک بھٹی پر چھاپے کے دوران منشیات کے سپلائر عبدالحمید عالمانی گرفتارکرلیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے گرفتار و مفرور ملزمان سے 10لیٹر کچی شراب کے گیلن، 30/30لیٹر کے دو گیلن، ایک 16لیٹر کا گیلن، ایک10 لیٹر والا بالٹی، ایک 16لیٹر والا ڈبہ جس میں غیر تیار شراب تھی کے علاوہ ایک عدد چھوٹی ٹنکی جس میں 90 لیٹر کچی شراب موجود تھی تحویل میں لے کر موقع پر ضائع کردی ہے۔پولیس نے شراب کی بھٹی پر تیارشدہ 3 سو لیٹر کچی شراب تحویل میں لیکرگرفتار ومفرور ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید