کراچی ( اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و جمہوریت کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ایک خواب بنتی جارہی ہے، 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر سنگین حملہ جبکہ سینئر ججز کا اس طرح مستعفی ہونا ضمیر کی آوازاور عوامی جذبات کی ترجمانی ہے، عدلیہ بحالی کی تحریکیں چلانے والی جماعتوں نے خود ہی اس کا گلہ گھونٹ دیا اور ملک میں جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کا نعرہ لگانے والوں نے آمریت کا ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ میں اعلیٰ حکام کا کسی جرم پر جواب دہ نہ ہونا اسلامی شریعت کے منافی ہے، حالیہ ترمیم ریاستی اداروں میں ٹکراؤ اور انتشار کا باعث بنے گی، ملک میں جمہوریت کے خاتمے اور بادشاہت کے آغاز کے آثار نمایاں ہیں۔