• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی پتھراؤ کرنے والوں پر فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر چمن اقبال گوٹھ میں پولیس نے پتھراؤ کرنے والوں پر فائرنگ کر دی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائرنگ کا واقعہ پلاٹ پر قبضے کی کوشش ناکام بنانے کے دوران پیش آیا۔گلستان جوہر کے علاقے چمن اقبال گوٹھ میں مشتعل افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی جہاں بڑی تعداد میں مشتعل افراد موجود تھے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر تقریباً 200 کے قریب افراد جمع تھے۔ ان کے مطابق متعلقہ پلاٹ عدالت کی تحویل میں ہے تاہم مشتعل افراد جمع ہو کر پلاٹ پر قائم دیوار گرانے کی کوشش کر رہے تھے جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید