کراچی (اسٹاف رپورٹر)بھینس کالونی میں مبینہ طور پرموٹر سائیکلوں پر سوار 4ملزمان نے بزرگ شہری کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 90 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، متاثرہ شہری ابراہیم خان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ کالونی لانڈھی کا رہائشی ہے ہفتے کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب روڈ نمبر5 باڑے کی جانب جا رہا تھا اس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر مجھ سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے نقد ، کی پیڈ موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ موٹر سائیکل چلانے والے 2 ڈاکوؤں نے ہلمٹ جبکہ دیگر 2 ڈاکوئوں میں سے ایک نے چہرے پر رومال اور دوسرے نے ماسک لگا کر سر پر رومال باندھا ہوا تھا۔