اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 50 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 3 کاریں ،ایک رکشہ 17 موٹر سائیکل اور 18 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، تین موٹر سائیکل ، 8 موبائل فونز اسلحہ کی نوک پر جبکہ 4 جھپٹا مار کر چھین لئے گئے، تھانہ سٹی کے علاقے پرندہ مارکیٹ میں ابوسفیان کا 40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی ، تھانہ سنبل اور تھانہ ترنول کے علاقے سے دو موٹر سائیکل ،موبائل فون انڈسٹریل ایریا اور ایک تھانہ کورال کے علاقے میں چھینا گیا باقی 9 موبائل فونز اور نقدی راولپنڈی میں چھیننے گئے ، کار چوری مقدمات تھانہ انڈسٹریل ایریا ، تھانہ نیو ٹاؤن اور تھانہ دھمیال کے علاقوں میں جبکہ رکشہ تھانہ ٹیکسلا کے علاقے سے چوری ہوا ، ایک گائے اور 13 بکریوں کی چوری کے مقدمات بھی درج کر آئے گے میں درج کروایا گیا ، تھانہ چونترہ کے علاقے میں تین موٹر سائیکل سوار حاجی شفیق سے 6 لاکھ چھین کر لے گئے ،تھانہ ریس کورس ،تھانہار اے بازار اور تھانہ صادق آباد کے علاقے میں بھی اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فونز چھین لئے گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔