راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) پنجاب میں تمام نئےبھرتی ہونے والے اساتذہ و سرکاری ملازمین نافذ العمل پینشن سکیم 2025 کے تحت ڈیفائن کنٹریبیوشن پینشن میں حصہ ڈالنے کے پابند ہوں گے ۔پنجاب پینشن فنڈ جو کہ محکمہ خزانہ کا ایک خصوصی ادارہ ہے کو اس سکیم میں ملازمین کے اندراج میں سہولت فراہم کرنےکا باقاعدہ کام سونپ دیا گیا ہے اس تناظر میں تمام محکموں کی سہولت کے لیے پنجاب پینشن فنڈ کے دفتر کے سورس پرسن سے رابطے کے لیے ان کے نام اور فون نمبر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے پینشن اکاؤنٹ کھولنے کی اس سکیم کے حوالے سے پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھلوالیہ اور محمد جنید قریشی نے مئی 2024 کو ایک ایسی تجویز پیش کی تھی جو آج حکومتی پالیسی کا حصہ بن گئی ہے۔