• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے آپریشن کیخلاف مسلم کالونی کے رہائشیوں کا احتجاج

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ کےعلاقے مسلم کالونی کے رہائشیوں نے جمعہ کو سی ڈی اے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مین روڈ بلاک کئے رکھی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے گھروں کے خلاف آپریشن روکنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔احتجاج کے دوران ایس ایس پی آپریشن علی رضا قاضی، ایس پی، اے ایس پی، اے سی سیکرٹریٹ، مجسٹریٹ سیکرٹریٹ اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان موقع پر موجود رہے، تاہم سی ڈی اے کا کوئی ذمہ دار افسر مظاہرین سے بات چیت کے لیے نہیں پہنچا۔تقریباً تین گھنٹے کی کشیدہ صورتحال کے بعد انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور مظاہرین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ جب تک سی ڈی اے ان سے بات چیت نہیں کرتی اور ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا جاتا، کوئی آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد متاثرین نے احتجاج ختم کر دیا اور ٹریفک بحال ہوگئی۔
اسلام آباد سے مزید