اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے اسسٹنٹ کمشنر نیلور محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تعینات کر دیا گیا، تعیناتی کے منتظر سیف الاسلام کو اے سی نیلور ، محمد ہارون کو اے سی انڈسٹریل ایریا اور علی نعیم شیخ کو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار تعینات کر دیا گیا ہے، ڈاریکٹر ایڈمنسٹریشن عثمان اشرف کی جانب سے تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔