• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں دن کے وقت ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) صبح 5 بنے سے رات 12 بجے تک وفاقی دارالحکومت میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہیوی ٹرانسپورٹ صرف رات 12 سے صبح 5 بجے تک داخل ہو سکے گی ،ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کے استعمال پر پابندی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تمام بس اڈہ مالکان اور منیجران کے ساتھ فوری رابطہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی مقررہ اڈوں کے علاوہ کسی اور مقام پر مسافروں کو بٹھانے یا اتارنے کی مجاز نہیں ہوگی۔ بس مالکان مسافروں کو ٹکٹ جاری کئے بغیر سوار نہیں کریں گے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ مالکان اور منیجرز کے ساتھ بھی اجلاس کیے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید