راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر راولپنڈی میں ذیابیطس سے آگاہی کے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام واک کی گی جس مین راولپنڈ ی میڈکل یونیور سٹی بی بی ایچ اور ایچ ایف ایچ کے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل نے شرکت کی اس موقع پر ان رجحانات کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا تھا۔آگاہی واک میں کئی مریضوں، اٹینڈنٹس نے بھی شرکت کی، واک کی قیادت وائس چانسلرپروفیسر محمد عمراور وفاقی وزیر حنیف عباسی نےکی۔ پروفیسر عمرنے بتایا کہ ہم نے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں فری ڈائیبیٹک کلینک قائم کیا۔