• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 5سو لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ تلف

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری کے داخلی راستوں پر ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران 500 لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ برآمد ہوا جسے موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار لیٹر دودھ کا معیار چیک کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ایک گاڑی پر ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے کی کوشش پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید