• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت دین متین کا بنیادی عقیدہ ہے،مولانا اللہ وسایا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ﷺ پاکستان کے رہنما مولانا اللہ وسایانے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور دین متین کا بنیادی عقیدہ ہے اس کے تحفظ کے لئے مسلمان کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر ختم نبوت میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظم اعلیٰ حاجی خلیل الرحمٰن، حاجی گل محمد، عبدالاحد، حاجی عمران یوسفزئی و دیگرموجود تھےمولانا اللہ وسایانے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی وحدت کا مرکز ہے قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں نے ملک کے اقتدار پر شب خون مارنے کی تیاریاں شروع کردیں اور احمدی صوبہ بنانے کے لئے سرزمین بلوچستان کا انتخاب کیا لیکن اکابرین نے آئینی و قانونی جدوجہد کرکے قادیانیوں کی یہ سازش ناکام بنادی مقررین نے کہا کہ قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں حضور ﷺ سے بغض و عناد کا نام ہے مقررین نے کہا کہ مغربی قوتوں کی کوشش ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جائے عالم کفر وقتاً فوقتاً مختلف سازشیں کرکے امت مسلمہ کے جذبات مجروح کررہا ہے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسلام پرامن مذہب ہے اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے اگر قادیانی خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کریں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں مقررین نے کہا کہ قادیانی ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں کفار منفی حربوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں مقررین نے کہا کہ قادیانیوں سمیت دیگر فتنوں کی سرکوبی کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید