پشاور (لیڈی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ پشاور نے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کے باسی اعضاء، بدبودار گوشت، کلیجی اور دیگر باقیات کی گودام میں منتقلی پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر کے گودام سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر سپلائی گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے لائی گئی بس کے خانوں سے 3000 کلو سے زائد کلیجی، گوشت اور دیگر مضر صحت اشیاء گودام میں منتقل کیا جا رہا تھا کہ پشاور فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے اس کام میں ملوث 07 افراد کو گرفتار کر لیا اور گودام کو سیل کر کے بس کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ان مضر صحت اشیاء کو بعد از پشاور کے مختلف ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈز اور دیگر دکانوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ماہرین نے موقع پر تجزیہ / ٹیسٹ کیا اور تمام برآمد شدہ اشیاء کو مضر صحت اور انسانی استعمال کے لیے ناموزوں قرار دے دیا۔