کراچی (اسٹاف رپورٹر)رات گئے ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد 10 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 45 سالہ عمران کے نام سے کی گئی۔واقعہ منی بس کی چھت سے گرنے کے باعث پیش آیا ہے ۔ کورنگی چمڑا چورنگی ٹویوٹا شوروم کے قریب 10 وہیلر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔ٹرک پر کنٹینر لدا ہوا تھا ۔ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔