اسلام آ باد (رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے حما یت یافتہ اپو زیشن ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہو اتو انہوں نے وقفہ سوالات کی کاروائی شروع کردی۔اپو زیشن نے پوائنٹآف آرڈر مانگا تو ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پوائنٹ آف آرڈر وقفہ سوالات کے بعد ملے گا تاہم اپو زیشن نے احتجاج اور نعرے بازی شروع کردی۔پی ٹی آئی اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے۔پی ٹی آئی اراکین نے ظلم کے ضابطے نامنظور کے نعرے لگائے۔آئین پر حملہ نامنظور کا نعرہ لگایا۔کے نعرےخان کو رہا کرو کے نعرے لگائے ۔بعد ازاں پی ٹی آئی اراکین اپنی نشستوں پر چلے گئے ۔