اسلام آ باد ( رانا غلام قاد ر)بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےوفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس( MCMC) کیلئے نامزدگیوں میں مزید ردوبدل ، PAS‘پولیس سروس ‘ او ایم جی ،بلوچستان حکومت کے 15افسروں کی نامزدگی منسوخ ،8 اضافی نامزد۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو ارسال مراسلے کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کےپانچ افسران کی نامزدگی منسوخ کی گئی جن میں ایس پی محمد شعیب مسعود او‘ شہزادہ کوکب فاروق ‘ایس پی سیکورٹی وزیر اعلی پنجاب محمد عثمان ٹیپو‘ ایس پی سجاول سندھ عبد الخا لق اور ایس پی سپیشل سیکورٹی یونٹ کراچی مس فرح عنبرین شامل ہیں۔پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے پانچ افسروں کی نامزدگی منسوخ کی گئی جن میں سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفئر فنڈ بورڈ مجتبی عرفات خان ‘ اے ڈی سی جی محمد شعیب بٹ ‘ ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی پنجاب مس جویریہ مقبول ‘ ڈپٹی سیکر ٹری لیبر پنجاب مس انعم زید اور ڈپٹی ڈی جی سی ڈی اےمس عنبر گیلانی شامل ہیں۔آفس مینجمنٹ گروپ کے تین افسروں رستم خان،اقرا انعم اور جنید عالم کی نامزدگی منسوخ کی گئی ۔