• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ، ملائشیا اور تھائی لینڈ میں 54 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانی مقیم

اسلام آباد (ساجد چوہدری )مشرق وسطیٰ، ملائشیا اور تھائی لینڈ میں 54لاکھ 35ہزار 716 اوورسیز پاکستانی مقیم ہیں ، مشرق وسطیٰ میں 52لاکھ 19ہزار 72ملائشیا میں ایک لاکھ 66ہزار 644جبکہ تھائی لینڈ میں پچاس ہزار اوورسیز پاکستانی ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کی طرف سےپارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ ممالک میں سب سے زیادہ سعودی عرب میں 24لاکھ 58ہزار 486افراد ، یو اے ای میں 17لاکھ 94ہزار 792، عمان میں 3لاکھ 58ہزار 593، قطر میں تین لاکھ ، بحرین میں ایک لاکھ بیس ہزار، کویت میں 88ہزار 431، عراق میں 45ہزار، ایران میں 7ہزار اوور سیز پاکستانی مقیم ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید