• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں تقرریاں اور تبادلے

اسلام آباد (ایوب ناصر/اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی میں تقرریاں اور تبادلے ، راولپنڈی ، فیصل آباد اور پشاور میں تعینات تین اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو زون انچارج کے اضافی اختیارات بھی سونپ دیئے گئے ، گریڈ 18 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن افضل کو راولپنڈی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ارشد علی رضوی کو فیصل آباد سرکل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پشاور فیصل طارق کو پشاور سرکل انچارج کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ آفس سپرنٹنڈنٹ ہیڈکوارٹر محمد احسن کو راولپنڈی زون میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جبکہ آفس سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی زون راجہ محمد سبیل کو تبدیل کرکے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید