• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش؛ جمہوری اصلاحات چارٹر پر ریفرنڈم / پارلیمانی انتخابات فروری میں کرائے جائینگے

اسلام آباد (فاروق اقدس) ببنگلہ دیش ؛جمہوری اصلاحات  چارٹر پر ریفرنڈم /پارلیمانی انتخابات  فروری میں کرائے جائینگے،بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پرانسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمات کا فیصلہ 17نومبر کو سنایا جائیگا ۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ تاریخی جمہوری اصلاحات کے چارٹر پر آئندہ سال فروری میں ریفرنڈم کرایا جائیگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریفرنڈم بھی اسی روز کرایا جائے جس روز پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں۔ قوم سے اپنے خطاب میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کسی طرح بھی اصلاحات میں رکاوٹ پیدا نہیں کریگا اور کم اخراجات کے ساتھ انتخابات ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید