کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ خیرپور کے ساون فیلڈ میں گیس دریافت ہوئی ہے۔ساون میں پہلی بار کنویں کی ڈرلنگ خصوصی ٹریپ ایویلوایشن اپروچ کے تحت کی گئی۔پی پی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کی دریافت جوائنٹ وینچر کے تحت کی گئی ہے۔