• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں 0.53 فیصد اضافہ، مجموعی سالانہ شرح 4.15 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد ہوگئی،15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ  12 کی قیمتوں میں کمی اور 24کی قیمتیں مستحکم رہیں ، گزشتہ ہفتے کے مقابلےمیں مہنگائی کی شرح میں 0.53فیصد اضافہ ہوا، پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق رواں ہفتے 15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 24اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی، جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا مرغی کی قیمت میں 20.33فیصد ، ٹماٹر 12.03فیصد ، کیلے 2.32فیصد ، آلو 1.08فیصد اور خوردنی تیل کی قیمت میں 0.38فیصد ، دال مسور 0.33فیصد ، گوشت 0.33فیصد ، ایل پی جی 1.97فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 6.65 فیصد اور دال چنا 2.61فیصد ، نمک 2.61فیصد ، گڑ 1.78 فیصد ، چینی 1.07فیصد ، گندم کا آٹا 0.69فیصد ، دال ماش 0.66فیصد ، دال مونگ 0.27فیصد سستی ہوئیں ۔
اہم خبریں سے مزید