کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ہر قسم کی آئینی ترمیم لانے پر کوئی پابندی نہیں اور یہ ایک منطقی بات ہے۔بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ترمیم سازی کے لیے بھی آئین نے کچھ حدود طے کی ہیں ، میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ متنازع ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد پاکستان کا ریاستی اسٹرکچر ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،میزبان شہزاد اقبال نے سوال کیا کہ اگر پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے یہ فیصلہ کر دے کہ یہ پارلیمنٹ ہمیشہ قائم رہے گی اور کوئی الیکشن نہیں ہوگا تو کیا اس کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا؟ اس کے جواب میں اشتر اوصاف نے کہا کہ عوام ایسے فیصلے کو مسترد کر دیں گے یہ عوام کا معاملہ ہے عدالت کا نہیں۔