• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، سری نگر کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھماکہ، کمپاؤنڈ میں آگ لگ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک مقامی پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات گئے مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر کے ایک پولیس اسٹیشن میں دھماکہ ہوا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں آگ لگ گئی ہے اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ بھارتی میڈیا نے بھی پولیس اسٹیشن میں دھماکے کی رپورٹ دی ہے، جس کے ساتھ شدید آگ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک ہولناک کار دھماکے کے چار دن بعد پیش آیا، جسے حکومت نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید