• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا شہر کے مختلف علاقوں میں جلسے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں دسمبر کے وسط تک شہر کے مختلف علاقوں میںجلسےکا فیصلہ کیا ہے، سرجانی ٹائون کے بعد 30نومبر کو ملیر میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،منتخب نمائندے خطاب کریں گے، اس موقع پر، گورنرسندھ ایم کیو ایم قیادت کے ہمراہ پی آ ئی ڈی سی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ایم کیو ایم کے تحت تیسرا جلسہ اورنگی ٹائون میں ہوگا، جس کے بعد گلشن اقبال میں اتوار بازار میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید