• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے اجتماع کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں ، زاہد اختر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہد اختر بلوچ اور امیر جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام 21،22،23 نومبر لاہور کیلئے بلوچستان سمیت ملک بھر سے کارکنان کی شرکت کے لیے انتظامات کیے جاریے ہیں ۔ جماعت اسلامی کا عظیم الشان اجتماع عام تجدید عہد اور قومی لائحہ عمل کی تیاری کے ساتھ جماعت اسلامی کی پوری ٹیم اور عوام کو متحرک ، متحد و فعال کرئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اجتماع عام تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اجتماع عام کارکنان کی تربیت ، قومی مسائل پر لائحہ عمل مرتب کرنے اور ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے تجدید عہد کا ذریعہ بنے گا ۔ اجتماع کی تیاریاں ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں بھی زور و شور سے جاری ہیں ۔ بلوچستان کا قافلہ نہ صرف جماعت کی مرکزی قوت کا اظہار ہوگا بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرے گا کہ جماعت اسلامی کی جڑیں ملک کے پسماندہ سمجھے جانے والے علاقوں میں بھی مضبوط ہیں ۔ بلوچستان کے کارکنان کی شرکت سے یہ پیغام بھی جائے گا کہ صوبے کے عوام مرکزی دھارے کی سیاست اور قومی تبدیلی کے عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔ ​انہوں نے کہا کہ اجتماع عام کا بنیادی مقصد کارکنان کی فکری و اخلاقی تربیت کرنا ، ملک میں اسلامی نظام حیات کے نفاذ کی اہمیت کو اجاگر اور موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کے لیے ایک عملی قومی لائحہ عمل پیش کرنا ہے ۔ اجتماع میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن ، بلوچستان کےامیر ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور دیگر مرکزی رہنما قوم کو ملک کے اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے آگاہ اور ایک مستحکم اور اسلامی پاکستان و خوشحال بلوچستان کیلئے اپنا وژن پیش کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید