اسلام آباد( نیو ز ر پو ر ٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے، اس شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی محنت اور بہترین کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کرکٹ نے ایک بار پھر اتحاد اور یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی ہے۔