کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی ہوگئے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد بطور جج کام نہیں کرسکتا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکا ن تھا، وہ لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور نے 2028 میں نہیں ریٹائر ہونا تھا۔