• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کا بنایا کیک کھا کر ثانیہ مرزا کی سالگرہ یادگار بن گئی

—فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سالگرہ پر ان کے بیٹے نے اپنے ہاتھوں سے بنا کیک کھلا کر ان کے یومِ پیدائش کو یادگار بنا دیا۔

ثانیہ مرزا نے  فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی دلکش تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کی ’بہترین سالگرہ‘ منائی ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ اس خاص دن کو یادگار بنانے میں سب سے اہم کردار ان کے بیٹے اذہان کا تھا، جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے ان کے لیے کیک بنایا۔

ثانیہ مرزا کی شیئر کی گئی پوسٹ کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 نومبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کی دبئی میں  سالگرہ منائی تھی۔

ثانیہ مرزا نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ مختلف تصاویر شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گزشتہ روز (15 نومبر کو) 39 برس کی ہو گئی ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید