• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائیوے صنعتی ایریا تھانے کی حدود پر ہائی وے معمارموڑ اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ ارجن ولد جانوکے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی شخص راہ گیر تھا اور حادثہ تیزرفتار گاڑی کی ٹکرکے باعث پیش آیا ، پولیس نے مذکورہ تیز رفتار گاڑی کی تلاش شروع کردی،دریں اثناء زمان ٹائون تھانہ کی حدود کورنگی ایک نمبر مین روڈ کے قریب ٹریفک حادثے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا ہے ، متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی عمر 26 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات اور متوفی کی شناخت کے حوالے کوششیں کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید