کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہین شاہ آفریدی نے فٹ ہونے کے بعد تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں دوبارہ کپتانی سنبھال لی۔محمدرضوان نے اتوار کواپنا ایک سو واں ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا ۔ اور سے فتح گر ففٹی سے یادگار بنا دیا۔میچ سے قبل اس مناسبت سے سادہ تقریب ہوئی ۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے محمدرضوان کو سوویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ دی ۔دونوں ٹیموں نے اپنی ٹیموں میں چار چار تبدیلیاں کیں۔ سری لنکا کے کپتان چیرتھ اسالنکا بھی ان فٹ ہوگئے ان کی جگہ کپتانی کوشال مینڈس نے کی ۔ میڈیا کے مطابق ونندو ہسارنگا کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے۔ ٹیم کے متعدد کھلاڑی بھی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔ پاکستان نے نوجوان اسپنر فیصل اکرم اور وکٹ کیپر حسیب اللہ کو موقع دیا۔ فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا۔نسیم شاہ،ابرار احمد اور صائم ایوب کو آرام کا دیا گیا۔