کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر19اور پاکستان شاہینز کے معاملات کی براہ راست ذمے داری سونپی ہے۔ وہ مینٹو ر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد پی سی بی میں بطور مشیر کام کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق انہیں شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔