• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ ویمنز ورلڈ کپ بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان بلائنڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ کولمبو میں پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 136 رنز کا ہدف دے دیا۔ جو اس نے 2 وکٹ پر پورا کر لیا۔ انیکا دیوی نے64 اور دیپیکا ٹی سی نے 45 رنز بنائے۔ قبل ازیں پاکستان نے آٹھ وکٹ پر 135 رنز بنائے تھے۔مہرین علی نے 66 اوربشریٰ اشرف نے 44رنز بنائے،چھ کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔

اسپورٹس سے مزید