کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا، اتوار کو ڈھاکا میں تیسرا میچ پاکستان نے 10-3 سے جیت لیا۔ پنالٹی کارنر ماہر محمد سفیان خان نے ڈبل ہیٹ ٹرک بنائی ، عبدالرحمن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول ا سکو کیا۔