• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے فرنچائز حقوق کے لئے پیش کش طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے نام رکھے جا سکیں گے۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ بڑی اور بہتر ہونے جا رہی ہے ۔ دو نئی ٹیموں کے فروخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے پی ایس ایل میں دو نئے خوابوں کے سچ ہونے کا وقت آ گیا ہے یہ ایک نیا دور ہے دوسری جانب ملتان سلطانز اور پی ایس ایل انتظامیہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ملتان سلطانز کو نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ملتان سلطانز کمپلائنس پالیسی پر پورا نہیں اتری۔پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے بقیہ 5 فرنچائزز (کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز) کو کنٹریکٹ آفر کیے گئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے تمام فرنچائزز کو طے شدہ ویلیو کے مطابق 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ آفر کیے گئے اور انہیں کنٹریکٹ سائن کرنے کیلئے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ملتان سلطانز انتؓاظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا معاہدہ31دسمبر تک ہے۔تاہم پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین نے اپنے رویے پر معافی نہیں مانگی ہے۔

اسپورٹس سے مزید