کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریاض میں اسلامک یک جہتی گیمز میں پاکستان کے تائی کوانڈو کے کھلاڑی بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ہارون خان 70کے جی کوارٹر فائنل میں اردن کے گاشم ماگومیدوف سے ہار گئے، خواتین 51کے جی کوارٹر فائنل میں فاطمہ خاور سعودی کھلاڑی دنیا ابوطالب، 70کے جی کوارٹر فائنل میں ملیحہ علی سعودی کھلاڑی دینا صابر، جبکہ 82کے جی پری کوارٹر فائنل میں احتشام الحق مراکش کے کھلاڑی سے ہار گئے۔